مارسیلے،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یورپ کے دو سب سے زیادہ شاندار اسٹرائیکر جب آمنے سامنے ہوں گے تو پولینڈ کے رابرٹ لیواندووسکی کی نظریں کل یہاں یورو 2016فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے بین الاقوامی ٹرافی جیتنے کے خواب کو توڑنے پر ٹکی ہوں گی۔رونالڈو یورپی چمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کے عظیم کھلاڑی مائیکل پلاتنی کے نو گول کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے صرف ایک گول دور ہیں۔رئیل میڈرڈ کا یہ ا سٹار کھلاڑی پہلے ہی چار یورو میں گول کرنے والا پہلا کھلاڑی بن چکا ہے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں کھیلنے والا کھلاڑی بھی ہے۔رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو گول داغتے ہوئے ٹیم کو تیسرا مقام دلا کر ناک آؤٹ میں جگہ دلائی لیکن اب تک فرانس میں وہ اپنی چمک نہیں دکھا پائے ہیں،وہ آسٹریا کے خلاف ڈرا کے دوران پنالٹی بھی چوک گئے تھے۔کروشیا کے خلاف آخری 16کے مقابلے میں بھی رونالڈو 117منٹ تک کوئی گول نہیں کر سکتے لیکن گول کی ان واحد کوشش کے رباڈ پر رکاڈرے کواریسما نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔